1
00:00:05,000 --> 00:00:11,000
خوف نہ کھاؤ! یہ لہراتا ہوا سرخ پرچم-

2
00:00:11,000 --> 00:00:17,000
جو شفق کی لالی میں تیر رہا ہے، کبھی سرنگوں نہ ہوگا،

3
00:00:17,000 --> 00:00:23,000
جب تک میرے وطن کی آخری بستی کا آخری چراغ روشن ہے۔

4
00:00:23,000 --> 00:00:28,000
یہ میری قوم کا

5
00:00:28,000 --> 00:00:32,000
ستارہ ہے، جو ہمیشہ چمکے گا؛

6
00:00:32,000 --> 00:00:40,000
یہ میرا ہے، یہ صرف میری قوم کا ہے۔

7
00:00:40,000 --> 00:00:46,000
تیوری نہ چڑھاؤ، میں تم پر قربان جاؤں،

8
00:00:46,000 --> 00:00:51,000
اے نازک اندام ہلال!

9
00:00:51,000 --> 00:00:59,000
میری غیور قوم پر مسکراؤ؛ یہ غصہ اور یہ جلال کیسا؟ ورنہ

10
00:00:59,000 --> 00:01:03,000
ہمارا بہایا ہوا

11
00:01:03,000 --> 00:01:07,000
خون تم پر حلال نہ ہوگا۔ حق کی عبادت کرنے والی،

12
00:01:07,000 --> 00:01:15,000
میری قوم کا حق صرف آزادی ہے۔